!سنو۔۔
بھلانا آسان نہیں ہوتا
میری ایک بات مانو گے؟
ایک کام کرنا تم۔۔
بہت مصروف ہو جانا...
کسی سے کچھ نہیں کہنا
کوئ پوچھے بھی تو تم
بہانہ اچھا بنا دینا
کبھی تنہا نکل جانا
شہر کے ویرانوں میں
کبھی آباد کر لینا
کوئ گوشہ خیالوں میں
کبھی ہنسنا کبھی رونا
کبھی ساری رات نہ سونا
کبھی آہٹ اگر کچھ ہو
اچانک چونک جانا تم
سنو!
وہ میں نہیں۔۔ لیکن ۔۔
ہاں میری یاد وہ ہو گی
اسے ہی تھام لینا تم
اسے بانہوں میں بھر لینا
سینے میں چھپا لینا
پھر یکدم مسکرانا تم
نہ خود کو آزمانا تم
چھلک جائیں اگر کچھ اشک
ان میں کھلکھلانا تم۔۔
0 comments:
Post a Comment