.
بچھڑتے وقت اِن آنکھوں کا بھر جانا ضروی تھا
تمہارے بن میرا چُپ چاپ مر جانا ضروری تھا
میں ہنس کر جھیل لیتا دل پہ سارے وار قسمت کے
مجھے با خبر کر دیتے اگر جانا ضروی تھا
میری آنکھوں میں اپنےعکس کو تم دیکھ نہ پائے
سو میرا بےنیازی سے گُزر جانا ضروری تھا
قبل اِسکے کے دونوں بدگمانی میں اُلجھ جاتے
میرے ہم دم میرا تُجھ سے بچھڑ جانا ضروری تھا
میں جیون کے سفر میں ہنس کے سب کچھ سہ گیا لیکن
جو تم بچھڑے تو پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرا بکھر جانا ضروری تھا
0 comments:
Post a Comment